دبئی موٹر سائیکل روڈ ٹیسٹ - پہلی کوشش میں کامیابی حاصل کریں۔
تو کیا آپ دبئی میں موٹر سائیکل چلانا چاہتے ہیں؟ اگر آپکے پاس موٹر سائیکل چلانے کے پہلے سے کوئی تجربہ نہیں ہے تو آپ کو سیکھنے کے عمل سے گزرنا پڑے گا اور موٹر سائیکل روڈ ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ بھلے ہی اگر آپ موٹر سائیکل لائسنس کے ساتھ ایک غیر ملکی ہیں تو بھی آپ کو آر ٹی اے کو یہ ثابت کر کے دکھانا ہے کہ آپ میں موٹر سائیکل چلانے کی صلاحیت ہے۔
وہ جن سے یہ مانگ کی جاتی ہے کہ انہیں آر ٹی اے سٹینڈرڈ طریقوں سے گزرنا ہے تو آپ کو کیا چیز درکار ہے کہ آپ رود ٹیسٹ مکمل کر کے موٹر سائیکل لائسنس حاصل کریں؟
موٹر سائیکل تھیوری ٹیسٹ پاس کیجئے
یہ کہنا کافی ہو گا کہ آپ کو عملی تربیت میں جانےسے پہلے تھیوری ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ تاہم، آر ٹی اے کے تحت ہر طالب علم کے لئے لازمی ہے کہ وہ موٹر سائیکل تھویری ٹیسٹ سے پہلے ۸ لازمی تھیوری لیکچرز لے۔ لیکچر کلاسیں روڈ کے اصولوں، موٹر سائیکل کی حفاظت، چلانے والے کی ذے داریاں اور اس کو سمجھنے کے لئے انتہائی اہم ہیں کہ آفت اور ایمر جنسیوں میں کیا رویہ رد عمل رکھا جائے۔
تھیوری ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے آپ کو ۲۰ میں سے کم سے کم ۱۸ سوالوں کے درست جوابات دینے ہیں۔
موٹر سائیکل تربیتی کورس میں داخلہ لیجئے
تھیوری ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ، آپکو عملی سیشنز کے لئے ایک انسٹرکٹر فراہم کیا جائے گا۔ ذیادہ سے ذیادہ آپکو ۳۰ سے ۴۰ کلاسیں پاس کرنی ہیں۔ تکنیکی سیفٹی چیکس کیسے کرنے ہیں یہ سیکھنے کے علاوہ، آپ کو کھلے علاقے میں بائیک چلانا سکھایا جائے گا۔
بلاشبہ، آپکو ایمر جنسی بریکنگ ، دھیمی رفتار میں چلانا، کلچ کنٹرول، مشکل موڑ، یو ٹرن، اوورٹیکنگ،روڈ کا مشاہدہ، پارکنگ کے طریقے، اور روڈ سائن اور ٹریفک لائٹس پر کیسے رد عمل کرنا ہے ، ان سب کے کے متعلق سکھایا جائے گا۔
ٹیسٹ پارکنگ یایارڈ ٹیسٹ – LLST / MLST
یہ حقیقی ٹیسٹ سے پہلے کے ایک ٹیسٹ کی طرح ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ اسے مقررہ یارڈ میں کیا جاتا ہے جہاں ٹریفک نہیں ہوتی۔ آخری روڈ ٹیسٹ کی طرح، ایک آرٹی اے ایگزیمنر موجود ہو گا۔
تقریباً ۵ ٹیسٹوں پر مشتمل ہے جن میں آپکی موٹر سائیکل کنڑول کی صلاحیتوں کو جانچا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ کے علاوہ، آپکو درج ذیل طریقوں کی پاسداری کرنی ہے؛ –
- یارڈ کے گرد موٹر سائیکل چلانا اور اپنی موٹر سائیکل کو باکس میں کھڑا کرنا
- دھیمی رفتار میں سیدھی لکیر میں ڈرائیو کرنا اور کلچ کا استعمال کرتے ہوئے موٹر سائیکل کا توازن برقرار رکھنا
- ایمرجنسی بریک کی کوشش جس میں طالب علموں سے یہ مانگ کی جاتی ہے کہ تیزی سے ایکسلریٹ کریں اور اچانک بریک ماریں کہ نشان والی لائن تک پہنچ کر رک جائیں۔
- ۲۰ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہوئے دائیں یا بائیں طرف جھکنا کہ نشان والے علاقے کی طرف موڑ لیں۔
- موٹر سائیکل چلانا اور دیے گئے سگنل کے مدنظر دائیں یا بائیں مڑنا۔
ذہن میں رکھئے کہ اگر آپ پہلے ۳ ٹیسٹ میں سے کسی ایک میں ناکام ہو جائیں تو آپ کو دوبارہ سے ۵ مرحلوں پر مبنی جانچ کے طریقے کو دہرانا ہو گا۔ تاہم، اگر آپ پہلے ۳ ٹیسٹ پاس کر لیتے ہیں لیکن چوتھے یا پانچویں میں فیل ہو جاتے ہیں تو آپ کو صرف آخری دو مرحلوں کو دوبارہ کرنا ہوگا۔
ٹیسٹ کو پاس کرنے کے لئے، آپکو با اعتماد دکھنا ہے اور احمقانہ غلطیو ں سے بچنا ہے، جیسے کہ غلط گئیر لگانا، نشان کی لکیروں کو پار کرنا، توازن کی جانچ میں دونوں پیروں کو زمین پر لگانا اور ایک ڈھیلے ہیلمٹ کے ساتھ موٹر سائیکل چلانا۔
اگر آپ نے کم سے کم اپنے آدھے عملی اسباق مکمل کیے ہوں تو آپ کا وقت مقرر کرنے کے لئے تیار ہیں ۔
(Assessment Test) جانچ کا ٹیسٹ
- جب آپ ٹیسٹ پاس کر لیں تو آپ کو آخری موٹر سائیکل روڈ ٹیسٹ دینے سے پہلے چند اور عملی کلاسیں لینی ہیں۔ ان کلاسوں کو مکمل کرنے کے بعد یو اے ای کے بہت سے ڈرائیونگ سکول ایک اندرونی جانچ کا ٹیسٹ پیش کرتے ہیں جس میں آر ٹی اے کی شمولیت نہیں ہوتی۔ اس کا مقصد آپکو آخری روڈ ٹیسٹ کے لئے تیار کرنا ہوتا ہے۔
اس اسیسمنٹ ٹیسٹ کے دوران، عام طور پر طالب عملوں کے گروپ بنائے جاتے ہیں اور انہیں کہا جاتا ہے کہ ایک طے شدہ راستے پر انسٹرکٹر کے پیچھے چلیں۔ اس اسیسمنٹ ٹیسٹ کا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے کہ آپ روڈ ٹیسٹ کے لئے تیار ہو جائیں۔
روڈ ٹیسٹ
آخر میں دبئی موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنے سے پہلے آر ٹی اے موٹر سائیکل روڈ ٹیسٹ آپکا آخری چیلنج ہوتا ہے ۔ آرٹی اے ایگزیمنر ایک کار میں آپکے پیچھے آئے گا اور آپکو اس پر ہدایات دے گا کہ کیا کرنا ہے۔ موٹر سائیکل روڈ ٹیسٹ ایک کھلے روڈ پر ہو گا اور ایگزیمنر آپ کی خود اعتمادی کو جانچے گا اور یہ کہ آپ حقیقی دنیا میں ٹریفک کے ساتھ کیسے چلتے ہیں۔
یہ ضروری ہے کہ آپ عام غلطیوں سے دور رہیں، جیسے کہ ہا تھ سے اشارہ دینا بھول جانا، خراب مشاہدہ، قابو کھو دینا، غیر مناسب گئیر، اور رکنے کے اشارے پر ۳ سیکنڈ کے لئے رکنے میں ناکامی ۔ خود اعتمادی میں کمی کی ہلکی کی بھنک بھی ایگزیمنر کو آپکو فیل کرنے پر مائل کرنے کے لئے کافی ہے۔ ورنہ، دبئی موٹر سائیکل روڈ ٹیسٹ کو کار ڈرائیونگ ٹیسٹ کے مقابلے پاس کرنے میں آسان تصور کیا جاتا ہے – لیکن آپ اس پر خطرہ نہیں مول لے سکتے اور نہ اسے ہلکا لیں۔
روڈ ٹیسٹ کے بعد ، ایگزیمنر آپکو نتائج سے فوری طور پر آگاہ کر دے گا۔ اگر آپ کامیاب ہوتے ہیں تو آپ ۲۴ گھنٹے کے اند راپنا دبئی موٹر سائیکل لائسنس لینے کے لئے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ کی قسمت اچھی نہ ہو، تو آپ کو آپکی غلطیوں کی ایک رپورٹ تھما دی جائے گی جنہیں آپکو اپنی اگلی کوشش سے پہلے ٹھیک کرنا ہو گا۔