دبئی ہیوی وہیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ: آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے

 اگر آپ  دبئی یا یو اے ای میں  کمرشل  RTA Truck and Bus Test in Urduڈرائیونگ نوکری  حاصل کرنے کے مشن پر ہیں  تو ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آپکی ترجیح ہونا چاہئے۔  تاہم،  یو اے ای کا ہیوی ڈرائیونگ ٹیسٹ کا عمل انتہائی سخت ہے جن کی وجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی – آر ٹی اے کی طرف سے ٹھہرائے گئے سخت اقدامات ہیں۔  یہ صرف روڈ پر حفاظت  کے پہلو کو ہی مد نظر نہیں رکھتا لیکن بطور  بس یا ٹرک ڈرائیور آپکے رویے کو بھی دیکھتاہے۔

 بلکہ ایسے لوگوں کو ہیوی وہیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ کےلئے غور میں لایا جاتا ہے  جو میڈیکل لحاظ سے  تندرست ہوں اور ان کے ریکارڈ میں ڈارئیونگ کی کوئی خلاف ورزی موجود نہ ہو۔  چونکہ کمرشل ڈرائیور  بھاری، بڑی اور لمبی گاڑیوں کو سنبھالتے ہیں  جن کو قابو کرنا اور سنبھالنا  دشوار ہوتا ہے تو آر ٹی اے اس  کوئی بڑے خطرات مول نہیں لیتا۔

 اگر آپ چیلنج کے لئے تیار ہیں تو آپ کا کیا جاننے کی ضرورت ہے؟

علم کا  ٹیسٹ(Knowledge Test)

عملی تربیت سے پہلے آپ کو پہلے  ایک علم کے  ٹیسٹ کے ذریعے یہ ثابت کرنا ہے کہ آپ ہیوی وہیکل ڈرائیونگ کے اصولوں کو سمجھتے ہیں۔ تاہم،  آپ کو آر ٹی اے ٹرک/ بس ہینڈ بک کا مطالعہ کرنا ہے اور ایک علم کے ٹیسٹ کو شیڈیول کرنے سے پہلے ۹ لیکچر کلاسیں لینی ہیں۔

حالانکہ، علم کا ٹیسٹ، ڈرائیونگ ٹیسٹ کے مقابلے آسان ہے تو بھی اس کو ہلکا نہیں لینا چاہئے۔ مزید، جو بھی آپ علم کے ٹیسٹ کے لئے سیکھیں گے وہ اگلے  مرحلوں میں آپکو تیار کرنے کے لئے اہم ہے۔

عملی تربیت

آپکا دبئی ڈرائیونگ لائسنس کیٹگری ۴ کا  حقیقی سفر اب شروع ہو تا ہے۔  آپ کو  عملی اسباق میں ڈھائی ٹن یا اس سے زائد وزن کا ہیوی ٹرک چلانا سکھایا گیا ہے۔ یہ کوئی ٹریلر  بھی ہو سکتا ہے، ٹرک یا بس بھی ہو سکتے ہیں ، اس بات کا انحصار آپکی ریجسٹریشن کی درخواست پر ہے۔  آپ کے اعتماد میں بہتری لانے اور سارے عمل میں آپ کو گائیڈ کرنے کے لئے ایک انسٹرکٹرموجود ہو گا۔

ایک ہیوی  وہیکل (وزنی گاڑی ) چلانا سیکھنے سے پہلے آپکو یہ بھی سکھایا جائے گا کہ  آپ اپنے ہیوی ٹرک کی جانچ کیسے کریں، بریک ڈاؤن سے کیسے بچیں  اور لوڈ کو کیسے فکس کریں۔  اسے ذہن میں رکھئے وزنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیکھنا کار یا موٹر سائیکل سے مختلف ہے اور بہت سے انسٹرکٹر اس بات سے گریز نہیں کرتے کہ آپ کو مختلف دشواریوں سے گزاریں تاکہ یہ دیکھیں کہ آپ  ان  کا سامنا کیسے کرتے ہیں۔ مثلاً  ایک انسٹرکٹر آپ کو یہ سکھا سکتا ہے کہ مختلف راستوں اور خود بنائی گئی موسمی صورتحالوں  میں کیسے ڈرائیو کرنا  ہے ۔

جو کچھ بھی آپکے عملی اسباق میں رہ جائے وہ اس ڈرائیونگ ٹیسٹ میں نمودار ہو سکتا ہے کہ آپ کا امتحان لے۔ لہٰذا،  آپ کو یقینی طور پر اپنے ڈرائیونگ سکول کے ساتھ تعاون کرنا ہے اور دھیان سے تیاری کرنی ہے۔

آرٹی اے یارڈ  ٹیسٹ – RTA Yard Test

کم سے کم ۱۲ گھنٹے کی تربیت  لینے کے بعد  آپ آر ٹی اے یارڈ ٹیسٹ کے  لئے وقت  مقرر کر سکتے ہیں۔ تاہم  آفیشل آر ٹی یارڈ ٹیسٹ  سے پہلے، آپ ایک انٹرنل پارکنگ ٹیسٹ کر سکتے ہیں( آر ٹی اے  کی کوئی شمولیت نہیں) جس میں آپکا انسٹرکٹر بطور سپر وائزر آپ کے ساتھ  ہو گا۔ انٹرنل یارڈ ٹیسٹ کا مقصد ہے کہ آپکو آرٹی اے یارڈ ٹیسٹ کے  لئے تیار کرے اور آپ کو اپنی  کمیوں کو عبور کرنے کا موقع فراہم کرے۔

ایک مرتبہ جب آپکا انسٹرکٹر آپکی پارکنگ کی صلاحیت  پر  اطمینان کا اظہار کرے تو آپ ایک او ر یارڈ ٹیسٹ  کے لئے آگے بڑھ سکتے ہیں  لیکن اس میں آر ٹی سے  کا عملہ موجود ہو گا۔ انٹرنل  یارڈ ٹیسٹ  کے برعکس، آر ٹی اے  یارڈ ٹیسٹ میں آپ کے پاس  احمقانہ غلطیاں  کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ اتنا کہنا کافی ہو گا کہ آپ کو یارڈ ٹیسٹ کے دوران  ڈرائیونگ اور مختلف پارکنگ  کی کوششیں کرنے  کے لئے کہا جائیگا ۔

 جانچ کا ٹیسٹ – (Assessment Test) 

اپنی عملی تربیت کے تمام گھنٹوں کو مکمل کرنے کے بعد بھی  آپ آخری مرحلے کے لئے اس وقت تک  مکمل طور پر تیار نہیں ہیں جب تک کہ آپ اسیسمنٹ ٹیسٹ مکمل نہ کر لیں۔ بنیادی طور پر یہ  ڈرائیونگ سے پہلے کا ایک ٹیسٹ ہے جس میں آر ٹی اے عملہ موجود  نہیں ہے  بلکہ ڈرائیونگ سکول میں اندرونی طور  پر کیا جاتا ہے۔

اسیسمنٹ  ٹیسٹ کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے، آپکو از خود  روڈ پر بغیر کسی خرابی کے ایک ٹرک  کو ایک طے شدہ منزل تک لے جانا ہے ۔ اس کے بعد ڈرائیونگ سکول آپکی کارگردگی کا جائزہ لے گا اور اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ  آپ کو آخری روڈ  ٹیسٹ سے پہلے  رمیڈیل  کلاسیں درکار ہیں یا نہیں ۔

  • RTA Road Test – آر ٹی اے روڈ ٹیسٹ

بالاآخر،   ہر چیز جو آپ نے علم کے ٹیسٹ، عملی تربیت ، آر ٹی اے یارڈ ٹیسٹ اور اسیسمنٹ ٹیسٹ میں سیکھی، ان سب کی پرکھ آر ٹی اے روڈ ٹیسٹ میں کی جائے گی۔  آپکی ذاتی   نمائش اور خود اعتمادی بھی ایک اہم عنصر ہیں اور اس لئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ معقول لباس پہنیں اور  گھبراہٹ سے بچئے۔

مزید یہ کہ  ،  جب ایگزیمنردیکھ رہا ہو تو ٹرک یا بس میں جانے سے پہلے آپ سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ  گاڑی کی جانچ کریں۔ بعد میں،  ایگزیمن  آپکو مرکزی روڈ پر ڈارئیوکرنے کی ہدایت دے گا جہاں  یہ  پرکھا جائے گا  کہ آپ غیر متوقع ٹریفک  کا سا منا کیسے کرتے ہیں۔ یو اے ای میں ہیوی وہیکل ڈرائیونگ کے متعلق،  آپکو معلوم ہونا چاہئے کہ  وہاں مخصوص لین ہیں، وقت کی پابندیاں ہیں اور حد رفتار ہے جن سب کو آ پ کو ایک بڑا ٹرک ڈرائیو کرتے مد نظر رکھنا ہے۔

چونکہ  کمرشل ڈرائیور کا دیگر کی نسبت   اونچا معیار درکار ہے  تو وزنی گاڑیوں کے لئے ٹیسٹ کی کامیابی کی شرح کم ہے اور یہ کار اور موٹر سائیکل روڈ ٹیسٹ سے ذیادہ سخت ہے۔ جب آپ روڈ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر لیں تو آپ کو دبئی ڈرائیونگ لائسنس کیٹگری ۴  جاری کر دیا جائے گا۔ لیکن اگر آپ کی قسمت اچھی نہ ہو اور آپ ناکام ہو جائیں تو آپ کو ٹیسٹ  دینے کا ایک اور موقع ملے گا۔

 
Facebook Comments