ابو ظہبی ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کی ۱۰ تدابیر
مان لیں! یہ سوچ ضرور آپ کے ذہن میں آئی ہو گی۔ جس کی وجہ سے آپ کو خیال آتا ہے کہ آر ٹی اےابو ظہبی کے تھیوری ٹیسٹ کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے، عام معلومات کے لیے بھی پڑھنے کی کیا ضرورت ہے؟ ایسا خیال آتا ہے۔ لیکن جب تک آپ حقیقت میں یہ ٹیسٹ نہیں دیتے آپ کو اندازہ نہیں ہوتا کہ آپ کی سوچ کتنی غلط تھی۔ رپورٹ کے مطابق کم از کم 35 فیصد امیدوار اپنی پہلی کوشش میں آر ٹی اےتحریری ٹیسٹ میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ تاہم اگر آپ تیاری کر لیں تو آپ کے اس اعدادوشمار کا حصّہ بننے کا امکان کم ہے۔
اس ٹیسٹ میں 45 سوالات ہوتے ہیں اور اس کا دورانیہ 30 منٹ ہوتا ہے، ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے آپ کو کم از کم 36 درست جوابات دینا ضروری ہوتا ہے۔ چونکہ سوالات کثیرالانتخابی شکل (ملٹی پل چوائس) میں ہوتے ہیں اس لیے ٹیسٹ کا دورانیہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ لہٰذا اگر آپ نے ٹیسٹ کی مکمل تیاری کی ہو تو آپ کے ناکام ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تحریری ٹیسٹ سے قبل آپ کے لیے اپنا شناختی ثبوت دکھانا ضروری ہے۔ اس لیے اپنا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور اس بات کا ثبوت کہ آپ نے ڈرائیونگ کا تعلیمی پروگرام مکمل کر لیا ہے، اپنے ساتھ لے کر جائیں۔